برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج کا عمل شروع کرنے سے متعلق ایک قانونی بل پر برطانوی پارلیمان میں منگل کے روز سے بحث کا آغاز ہوچکا  ہے۔ اس بل کے منظوری کے بعد حکومت کو یہ اجازت مل جائے گی کہ وہ باقاعدہ طور پر بریگزٹ عمل کا آغاز کر دے۔

اس سے قبل برطانوی سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ برسلز کے ساتھ اس بات چیت سے قبل پارلیمانی منظوری ضروری ہے۔ یہ بات اہم ہے کہ بریگزٹ عمل کے باقاعدہ آغاز کے لیے برطانوی حکومت کو لزبن معاہدے کے آرٹیکل پچاس کو لاگو کرنا ہے۔

گزشتہ برس جون میں ایک ریفرنڈم میں برطانوی عوام نے یورپی یونین سے اخراج کے حق میں رائے دی تھی، تاہم اب تک برطانوی حکومت نے اس عمل کا باقاعدہ آغاز نہیں کیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY