آزاد امیدوار اندرون دن میں کوئی بھی پارٹی جوائن کرسکتے ہیں

0
735

سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے کہا ہے کہ آزاد امیدوار اپنی کامیابی کےنوٹیفکیشن کے اجاری ہونے کے 3روزکےاندرکسی بھی پارٹی میں شامل ہوسکتےہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آرٹی ایس کا نظام متاثر نہیں ہوگا۔آرٹی ایس کی وجہ سے نتائج میں شفافیت آئے گی۔غیر ملکی مبصرین مشاہدے کے لیے ہمیشہ خود درخواست کرتے ہیں ۔

بابر یعقوب کا کہنا تھا کہ غیر ملکی مبصرین کو کبھی انتخاب کے مشاہدے کی دعوت نہیں دی گئی جبکہ ضمنی انتخابات ایک ماہ میں ہونے کا امکان ہے۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب کا کہنا تھا کہ ایک چینل نے نتیجہ پہلے دکھانے پر پیمرا سے معافی بھی مانگی۔ پیمرا نے مقررہ وقت سے پہلے رزلٹ دینے پر ان چینلز کو نوٹسز جاری کیے۔

انہوں نے کہا کہ پیمرا کو ہدایت کی گئی ہے کہ ان چینلز کو روکا جائےجن چینلز نے مقررہ وقت سےپہلے نتائج دکھائے ان کا نوٹس لیا گیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY