پاکستان میں ایک مشتبہ امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں حقانی نیٹ ورک کا ایک کمانڈر ہلاک ہو گیا ہے۔ ایک سکیورٹی اہلکار نے جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے کو بتایا کہ امریکی ڈرون نے ہنگو کے قریب نیم قبائلی علاقے میں ایک گھر پر دو ہیل فائر میزائل داغے جسے حقانی نیٹ ورک کا کمانڈر ابوبکر اپنی پناہ گاہ کے طور پر استعمال کرتا تھا۔

ایک پولیس افسر کے مطابق علی الصبح ہونے والے اس حملے میں کوئی اور فرد ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔ افغان انٹیلیجنس نے کابل میں قریب دو ہفتے قبل ہونے والے ٹرک بم حملے کی ذمہ داری حقانی نیٹ ورک پر عائد کی تھی۔ اس حملے میں کم از کم 150 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

SHARE

LEAVE A REPLY