معروف صنعتکار اور بینکار میاں محمد منشا نے قومی احتساب بیورو ( نیب) کے تذکرے میں میر شکیل الرحمان کی مثال دی۔

لاہور چیمبر کے دورے کےد وران میڈیا سے گفتگو میں میاں محمد منشا نے کہاکہ نیب نے میرشکیل الرحمان کو بےبنیاد مقدمے میں 8 ماہ زیرِحراست رکھا۔

انہوں نے کہا کہ عدالت نے جیو اور جنگ گروپ کے ایڈیٹر انچیف کو مقدمے میں باعزت بری کردیا ہے، اب اس زیادتی کا نیب سے کوئی پوچھے گا؟

معروف صنعتکار نے مزید کہا کہ نیب نے میر شکیل الرحمان کو 8 ماہ بلاوجہ حراست میں رکھا، نیب نے اُن کے ساتھ بہت زیادتی کی۔

SHARE

LEAVE A REPLY