جسٹس شوکت عمران نااہلی کیس کے بینچ سے الگ

0
99

عمران خان نااہلی کیس کی سماعت کرنے والے اسلام آباد ہائیکورٹ کے بینچ سے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو الگ کر دیا گیا۔ آئین کے آرٹیکل 62 کے تحت عمران خان کی نااہلی کی درخواست پر سماعت کرنے والا بینچ تبدیل کردیا گیا ہے اور یکم اگست سے کیس کی سماعت کے لیے نیا 2 رکنی بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے۔

جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پرمشتمل بینچ کیس کی سماعت کرے گا، اس سے پہلے جسٹس شوکت عزیز اور جسٹس عامر فاروق کیس کی سماعت کر رہے تھے۔ عدالت نے پاکستان جسٹس وڈیموکریٹک پارٹی کی درخواست پر عمران خان سے جواب طلب کر رکھا ہے، درخواست گزار کا موقف ہے کہ عمران خان نے اپنی بیٹی ٹیریان سے متعلق جھوٹ بولا، عمران خان صادق اور امین نہیں رہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت سے جھوٹ بولنے پرعمران خان کو آئین کے آرٹیکل 62 کے تحت نااہل قرار دے

SHARE

LEAVE A REPLY