وزیراعظم کیخلاف انتخابی عذرداری کیس کا تحریری فیصلہ

0
666

لاہورہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونل نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف انتخابی عذرداری کا 29 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

تحریری فیصلے کے مطابق درخواست گزار انتخابی عذرداری میں عمران خان کیخلاف الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا ، جبکہ درخواست گزار نے انتخابی عذرداری کی کاپی تمام امیدواروں کو فراہم نہیں کی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے تحریری فیصلے میں مزید ریمارکس دیئے کہ درخواست گزار نے انتخابی عذرداری کے ساتھ غلط بیان حلفی منسلک کیا، جبکہ منتخب امیدوار کی کامیابی میں بے بنیاد الزامات پر مداخلت نہیں کی جا سکتی۔

جسٹس شاہد وحید نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ عمران خان کے خلاف انتخابی عذرداری قانون کے مطابق نہیں، لہذا مسترد کی جاتی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY