کچھ حادثات.
کچھ واقعات.
کچھ سانحات.
کبھی زلزلے اور فیضانات
کبھی زمینی آفات و بلیات
کبھی بادل بارش
اور سیلابی پانی
کی وجہ سے
روشن خوبصورت زندگی
اک دم تاریکی
دکھ
رنج و الم کی نذر ہو جاتی ہے
آباد بستیاں اجڑ جاتی ہیں
حیات طویل شام الم بن جاتی ہے
کبھی سر سے اسمان
پیروں تلے آمین نکل جاتی ہے
کرہ ارض سیاہ پوش ہو جاتا ہے
زماں اور مکاں
ہماری گرفت سے نکل جاتے ہیں
تعمیر و ارتقا کے مراحل
مٹی
ہوا
روشنی
پانی
لمحہ حیات کی ہر ساعت
خاک اور خون میں مل جاتی ہے
زندگی قصہ پارینہ بن جاتی ہے
جیتے جاگتے انسان
زندگی سے بھرپور انسان
زمین کی خوبصورتی و دلکشی
بڑھانے والے انسان
رفتگان و گذشتگان بن جاتے ہیں
کچے مکان
پختہ گھر
پلازے
کمزور بنیاد والے کئی منزلہ ہوٹل
کاروبار
لہلہاتے کھیت
تیار فصلیں
بپھرا ہوا پانی
سب نگل لیتا ہے
او میرے پیاروں
ہم سب ملکر تعمیر نو
کا عہد کرتے ہیں
یہ سیلاب میں ڈوبی بستیاں
جو ہم سے متقاضی
کہ ہم کو پھر سے
ایسے شہر بسانے ھیں
جن کو
کوئ آفت برباد نہ کرسکے
ہم کو پھر
سے
بے رنگ تصاویر میں رنگ بھرنا ہے
شاھین اشرف علی













