گلگت میں برفانی تودہ گرنے سے 10 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے، امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
سماء ٹی وی کے مطابق گلگت کے علاقے شونٹر پاس کے قریب برفانی تودہ گر گیا، پہاڑ کے نیچے بکر وال خاندان نے ڈیرہ ڈال رکھا تھا، ملبے میں 20 سے زائد افراد دب گئے۔
استور پولیس کے مطابق واقعے میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ تودے تلے دبے 11 زخمیوں کو نکال لیا گیا، مزید افراد کی تلاش جاری ہے، اموات میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔
برفانی تودے میں دبے ہوئے افراد کا تعلق بکر وال سے ہے، مقامی لوگوں نے امدادی کاموں کا آغاز کردیا۔ ڈپٹی کمشنر استور کے مطابق ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ کی جانب روانہ کردی گئی ہیں۔
ریسکیو ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئی اور امدادی آپریشن شروع کردیا، زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں۔












