آئی جی سندھ کی تقرری کے معاملے پر مشتاق مہر کا نام اس حوالے سے فائنل ہوگیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ مشتاق مہر کا نام وزیر اعظم اور گورنر سندھ کی ملاقات میں طے کیا گیا۔
ان ذرائع نے مزید بتایا کہ سندھ حکومت کو نئے آئی جی سندھ کے نام سے متعلق آگاہ کیا جا رہا ہے، ذرائع نے کہا کہ مشتاق مہر کا نام سندھ حکومت کی طرف سے تجویز کردہ ناموں میں بھی شامل تھا۔











