ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں آج پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم میچ کھیلا جائے گا۔ ناقابل شکست افغانستان کو ہرانے کے بعد شاہینوں نے سورماؤں کے خلاف اونچی اڑان بھرنے کی تیاری کر لی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چار بجے شروع ہوگا۔ آج کے میچ میں کامیابی کے بعد پاکستانی ٹیم فائنل تک رسائی میں کامیاب ہوجائے گی۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ گروپ میچ میں افغانستان کو ہرانے کے بعد ٹیم کے حوصلے بلند ہیں اور بھارت کو ہرانے کے بعد گروپ میچ میں شکست کا بدلہ بھی لینا ہے۔
دوسری جانب افغانستان اور بنگلہ دیش میں بھی کانٹے کا میچ ہونے کا امکان ہے ، بنگلہ دیش کی ٹیم اس وقت انجریز مسائل کا شکار لیکن ٹیم کے کپتان کو امید ہے کہ وہ مشکلات سے چھٹکارا پا کر میچ جیتنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔













