اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل کرکٹر شرجیل خان نے وکلا کےساتھ ٹریبونل میں پیش ہوئے،دوسری طرف خالد لطیف کی طبیعت ایک بار پھر خراب ہوگئی اور انہوں نے سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کردی ۔

میڈیا سے گفتگو میں شرجیل خان کے وکیل کا کہناتھاکہ الزامات اور ان کے دفاع کا معاملہ بعد میں آئے گا، ابتدائی سماعت میں ٹریبونل کے طریقہ کار اور آئندہ کارروائی پر بات ہوئی ۔

سماعت کے آغاز پر شرجیل خان نے پی سی بی ٹریبونل کے سامنے بکیز سے رابطوں اور اسپاٹ فکسنگ کے الزامات پر صفائی پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ آج ابتدائی سماعت تھی،معاملہ ٹربیونل کے سامنے ہے ،اس پر بات نہیں کی جاسکتی، کیس سے متعلق ٹربیونل پریس ریلیز جاری کرے گا

………………..

اسپاٹ فکسنگ پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے تحقیقاتی ٹریبونل کی کارروائی کا آغازآج سے کررہا ہے،شرجیل خان اور خالد لطیف اپنے خلاف لگائے گئے الزامات کا جواب دیں گے۔

پی سی بی کے ٹریبونل میںجسٹس ریٹائرڈ اصغر حیدر ، سابق چیرمین توقیر ضیا اور سابق کپتان وسیم باری شامل ہیں ، کرکٹ بورڈ بھی معطل کرکٹرز کے خلاف ثبوت پیش کرے گا ۔

شرجیل خان اور خالد لطیف نے پی سی بی کی چارج شیٹ کو چیلنج کیا ہوا ہے،دونوں کرکٹرز پر اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کا الزام ہے ،خالد لطیف پر اینٹی کرپشن کوڈ کی 6اور شرجیل خان پر 5شقوں کی خلاف ورزی کاالزام ہے

SHARE

LEAVE A REPLY