بلوچستان کے حلف اُٹھانے والے دو صوبائی وزراء اور 3مشیروں کو محکمے الاٹ کر دیے گئے۔

جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی وزرا ءسردار عبدالرحمان کھیتران کو سائنس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی اورمیراسد بلوچ کو خوراک، سماجی بہبود اور غیر رسمی تعلیم کا قلمدان سونپ دیا گیاہے۔

ان کے علاوہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کے 3مشیروں کوبھی محکمے الاٹ کیے گئے ہیں ،جن میں میر عبدالرؤف رند کو فشریز، عبدالخالق ہزارہ کو کلچر، ٹور ازم، آثار قدیمہ، کھیل اور نوجوانوں کے امور کا قلمدان دیا گیا ہے، جبکہ ملک نعیم بازائی وزیراعلیٰ کے مشیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ہوں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY