سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم! ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 48 ہزار 196 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر

0
651

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں پہلی بار ایک لاکھ 48 ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور ہوگیا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز سے ہی سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، ٹریڈنگ کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1704 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 48 ہزار 196 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 37 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 46 ہزار 491 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

سٹاک مارکیٹ میں آج 27 ارب 78 کروڑ 58 لاکھ 51 ہزار 70 روپے مالیت کے 22 کروڑ 90 لاکھ 68 ہزار 568 شیئرز کا لین دین ہوا۔

SHARE

LEAVE A REPLY