سری لنکا کے صدر میتھری پالا سری سینا نے 30 رکنی کابینہ تشکیل دے دی ہے۔ یہ پیشرفت رانیل وکرمے سنگھے کی بطور وزیر اعظم بحالی کے چند دن بعد سامنے آئی ہے۔

منگالا سماراویرا کو دوبارہ وزیر خزانہ بنا دیا گیا ہے کیونکہ سری لنکا کو لازمی طور پر نئے برس کے آغاز سے قبل بجٹ منظور کرنا ہے۔ رواں برس اکتوبر میں صدر میتھری پالا سری سینا نے رانیل وکرمے کو وزارت عظمیٰ سے ہٹا کر سابق صدر مہیندا راجا پاکسے کو اس عہدے پر فائز کر دیا تھا جس کے بعد سے سری لنکا سیاسی بحران کا شکار تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY