لاہور : (ظفر معین بلے جعفری) دنیا بھر میں شہرت و مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کرنے والی تہلکہ خیز خود نوشت میرا زمانہ ، میری کہانی کی پروقار تقریب الحمرا لاہور میں ڈیموکریٹک رائٹرز آف پاکستان کے زیر اہتمام دس مارچ بروز جمعہ سہ پہر تین بجےمنعقد کی گئی۔
ادب و صحافت سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے کتاب میرا زمانہ ، میری کہانی اور اس کی مصنفہ عالمی سفیر اردو کی حیثیت سے جانی و پہچانی جانے والی بین الاقوامی شہرت و مقبولیت کی حامل معروف نیوز کاسٹر ، تجزیہ کار ، مصنفہ ، شاعرہ ، کالم نویس ، براڈکاسٹر اور اینکر پرسن محترمہ ماہ پارہ صفدر کی تخلیقی اور فنی صلاحیتوں پر روشنی ڈالی۔
ممتاز مصنف اور صحافی جناب اسلم ملک ، جناب فرخ سہیل گوئندی ، ماہ پارہ صاحبہ کے بیٹے جناب محمد صفدر،طلعت نایاب اور متعدد دیگر معزز مقررین نے محترمہ ماہ پارہ صفدر صاحبہ کی خود نوشت میرا زمانہ ، میری کہانی پر سیر حاصل گفتگو کرتے ہوئے اسے ایک معتبر تاریخی دستاویز قرار دیا۔

اس موقع پر معروف شاعر ،ادیب، صحافی اور محترمہ ماہ پارہ کے شوہر صفدر ھمدانی کا برطانیہ سے ملنے والے آڈیو پیغام بھی سنایا گا کہ وہ اپنی مصروفیات کے باعث تشریف نہ لا سکے
محترمہ ماہ پارہ صفدر صاحبہ نے اپنی خود نوشت میرا زمانہ ، میری کہانی قلم بند کرنے کا پس منظر بھی بیان فرمایا اور پیش منظر بھی۔ اس شاندار اور پر وقار تقریب میں محترمہ ماہ پارہ صفدر کے مداحوں ، ادب و صحافت ، تاریخ و سیاست اور ہر شعبۂ ہائے زندگی سے دلچسپی اور تعلق رکھنے والے معززین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
یہ تقریب اپنی پیشکش کے اعتبار سے روایتی تقریب اجرا سے بہت مختلف تھی۔ تقریب میں موجود متعدد شرکا نے مصنفہ سے مختلف سوالات بھی کیئے













