وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 12 مریضوں نے دم توڑ دیا ہے جبکہ مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 3594 تک پہنچ گئی ہے اور 13886 ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں 1004 نئے کیس سامنے آئے جس کے بعد مجموعی مثبت کیسز کی تعداد 217636 ہوگئی ہے۔
یہ بات انہوں نے ہفتہ کے روز وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری ایک بیان میں کہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 12 مریض فوت ہوگئے جبکہ اموات کی تعداد 3594 تک پہنچ گئی ہے جو اموات کی شرح کا 1.7 فیصد ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 13886 نمونے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1004 کیسز کا پتہ چلا ہے جو موجودہ تشخیصی شرح کا 7.2 فیصد ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب تک 2386310 ٹیسٹ کروائے گئے ہیں جن کے نتیجے میں 217636 کیسز کا پتہ چلا ہے ان میں سے 90.3 فیصد یعنی 196677 صحتیاب ہوئے ہیں جن میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 543 مریض بھی شامل ہیں۔
مراد علی شاہ نے بتایا کہ اس وقت 17365 مریض زیر علاج ہیں ان میں سے 16548 گھروں میں، 12 آئسولیشن مراکز میں اور 805 مختلف اسپتالوں میں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ 726 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں 77 کو وینٹی لیٹرز پر منتقل کردیا گیا ہے۔












