خالہ کباب کیسے بناتے ہیں ؟
بہت ہی آسان ترکیب ہے گھبراؤ نہیں ۔
سب سے پہلے ایک کلو گوشت لو اسکو دھو لو ۔
ارے بھئ سب سے پہلے اپنے ہاتھ دھویا کرو اب
کیا ہر دفعہ میں ہی بتاؤں ۔
گوشت کے ٹکڑے کرلو پھر اسکو پریشر ککر میں
ڈال دو دال چنا بھی ڈالدو جتنی دل چاہے کیڑے
بھی ساتھ ہی پک جائنگے ۔کنکر سل پہ پیس
لینا ۔ اگر کسی کے منہ میں پھر بھی آ گیا تو
خود نکالے گا۔ اب کیا کنکر بھی اسکے منہ سے ہم
نکالیں گے ؟
اب گرم مصالحہ ادرک لہسن ثابت لال مرچ پیاز
بھی ڈال دو
اب یہ نہ پوچھنا کہ زیرہ کتنا ڈالنا ہے اور کالی
مرچ لونگیں کتنی ڈالنی ہیں میں میتھس کی
ٹیچر تو ہوں کہ گن گن کر بتاؤں اور نہ ہی میرے
پاس اتنا وقت ہے آخر مجھے خیالی پلاؤ بھی تو
پکانا ہے اپنے گھر جا کر۔ خالو تو تمہارے چل
بسے۔ اب خیالی پلاو پکا کر ہی فاتحہ دے دیتی
ہوں۔
خود بھی کچھ کرلیا کرو ککر میں تین گلاس
پانی ڈالو اور ہاں نمک کیا محلے والے ڈالینگے وہ
بھی ڈالدو اور اسکو ٹوپی پہنادو ۰ککر میں
گیس بنتے ہی ٹوپی آواز کے ساتھ محور رقص
ہوجا ئیگی 20 منٹ بعد اسٹوو بند کردو ٹوپی کا
رقص ختم ہوجائے اور وہ خاموش ہوجائے تو
ڈھکن آہستہ سے کھولو گوشت گل بھی گیا ہوگا
اور تمہارے خوف سے خشک بھی ہو گیا ہوگا۔
بس جی کام آسان۔ اسکو موصلے سے خوب کوٹو
جس پر بھی غصہ ہو اسکا سوچ سوچ کر کوٹ
ڈالو پیس ڈالو، دوبارہ کب موقعہ ملے اسلئے
بہترین موقعہ ہے فائدہ اٹھاؤ ۔
اک انڈہ لو دو ڈبل روٹی کے توس اور ہرا مصالحہ
ملا کر جو شکل پسند ہو کباب بنالو کتنا آسان ہے
نا او ہو سب کچھ کرلیا اور تم نے ہاتھ دھوئے
نہیں تھے۔ سب بیکار کر دیا سستی ماری تو بلا
کی ہو تم۔
بلی کو کھلا دو یہ ۔ اور ہاتھ دھو کر پھر سے یہ
سب عمل کرلو شاباش۔ میرا قیمتی وقت ضائع
کیا۔
بازار سے منگا لینا۔
تنویر روف













