سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر کی چڑیا اُڑ گئی، سوشل میڈیا سائٹ کا لوگو باضابطہ تبدیل کرکے ’X‘ کردیا گیا۔

ٹوئٹر کی چیف ایگزیکٹو لینڈا یاکارینو نے آج صبح ٹوئٹر کا لوگو تبدیل کرنے کے حوالے سے ٹوئٹ کی گئی اور بعدازاں ٹوئٹر کا لوگو باضابطہ طور پر تبدیل کر دیا گیا

خیال رہے کہ ٹوئٹر کے آفیشل اکاؤنٹ پر یوزر نیم تاحال ’ٹوئٹر‘ ہے، تاہم ڈسپلے نیم تبدیل کرکے ’ایکس‘ کر دیا گیا ہے۔

ٹوئٹر کی چڑیا اُڑ گئی، لوگو باضابطہ تبدیل ہوگیا
واضح رہے کہ یہ اقدام ٹوئٹر کے سربراہ ایلون مسک کی جانب سے گزشتہ روز کئے گئے اعلان کے بعد کیا گیا ہے۔

ایلون مسک نے اپنے ایک ٹوئٹ میں یو آر ایل کی تبدیلی کے حوالے سے بھی بتایا تھا کہ اب x.com، twitter.com پر ری ڈائریکٹ ہوگا، اس نئے لوگو کو عبوری لوگو کہا جا رہا ہے، لہٰذا مستقبل میں اس لوگو میں مزید تبدیلی ہوسکتی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY