اردن کا ایف سولہ طیارہ سعودی عرب میں گر کر تباہ ، ہوا باز محفوظ

0
180

اردن کا ایک ایف سولہ لڑاکا طیارہ فنی خرابی کے باعث جمعے کے روز سعودی عرب کے صوبے نجران میں گر کر تباہ ہو گیا۔ اردن کی مسلح افواج کی جنرل کمان کے ذمے دار عسکری ذریعے کے مطابق حادثے میں طیارے کا ہوا باز محفوظ رہا۔

عسکری ذریعے کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی اراضی میں گرنے والا اردن کی رائل ایئرفورس کا مذکورہ ایف سولہ طیارہ سعودی عرب کے زیر قیادت عرب فوجی اتحاد کے مشن میں شریک تھا۔ طیارے کا ہوا باز فرسٹ لیفٹننٹ عدنان نعيم عبدالعزيز نباص پیرا شوٹ کے ذریعے چھلانگ لگا کر سعودی عرب کی سرزمین پر اتر گیا۔ اردنی ہوا باز آج شام وطن واپس لوٹے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY