چین کے وزیر خارجہ وانگ ای رواں ہفتے شمالی کوریا کا دورہ کریں گے، تین روز قبل شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کے سربراہ کے درمیان تاریخی ملاقات ہوئی تھی ۔
چینی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق چینی وزیر خارجہ بدھ سےشمالی کوریا کا دو روزہ دورہ کریں گے، وانگ ای اپنے شمالی کوریائی ہم منصب کی دعوت پر شمالی کوریا جائیں گے۔
اپریل کے شروع میں دونوں وزرائے خارجہ نے بیجنگ میں بھی ملاقات کی تھی، وانگ ای پہلے چینی وزیر خارجہ ہوں گے جو 2007 کے بعد سے پہلی بار شمالی کوریا کا دورہ کریں گے۔












