جے آئی ٹی رپورٹ کے پاکستان اسٹاک مارکیٹ پرمنفی اثرات پڑے ہیں پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کے آغاز پر شدید مندی، ہنڈریڈ انڈکس میں ٹریڈنگ کے دوران پندرہ سو سے زیادہ پوائنٹس کی کمی ہوگئی۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کے آغاز پر شدید مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہےاور پاکستان اسٹاک ایکس چینج کا 100 انڈیکس 45ہزار کی سطح سے نیچے آگیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاناما کیس کی قانونی جنگ میں تاخیر کی اطلاعات پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری ہوئی تھی اور نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز تیزی کی بڑی لہرکے بعد 100 انڈیکس میں 1052پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY