سابق امریکی صدر اوباما نے ٹرمپ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے موجود ہ دور کو امریکا کے لیے خطرناک قرار دیا ہے۔

الینوائے یونی ورسٹی میں خطاب میں اوباما نے کہا کہ ری پبلکنز امریکا کے دوسرے ممالک کیساتھ اتحاد کو نقصان پہنچارہےہیں اور روس سے پینگیں بڑھار رہےہیں۔

دوسری جانب مونٹانا میں ریلی سے خطاب میں ٹرمپ نے کہا کہ امریکا میں آج تاریخ کی سب سے مضبوطمعیشت ہے، مخالفین اُن کی کاوشوں کو خاطر میں لانے کے بجائے مواخذے کی باتیں کرتےہیں۔

ٹرمپ نےحامیوں پر زور دیا کہ مڈٹرم الیکشن میں ضرور حصہ لیں، الیکشن سے پہلے سابق صدر اوباما بھی متحرک ہوگئے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY