حسین شہید سرور کا وزیراعظم فاروق حیدرکے اعزازمیں عشائیہ

0
77

لوٹن (پ۔ر)

مسلم لیگ ن آزادکشمیرکے سینئر رہنما سید حسین شہید سرورایڈوکیٹ نے گذشتہ شام وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کے اعزاز میں اپنی رہائشگاہ کاغان ہاوس لوٹن پر عشائیہ دیا۔

اس موقع پر ممتازعالم دین علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی، پروفیسرمسعود اختر ہزروی، راجہ زبیر اقبال کیانی صدر مسلم لیگ (ن) برطانیہ، حاجی نذیر احمد قریشی، ڈاکٹرطاہر محمد لون، ڈاکٹر گلزمان بٹ، ڈاکٹررضوان نوید بٹ، ڈاکٹر اقبال حسین چوہدری، راجہ شبیرخان ایڈوکیٹ، سید عابد گیلانی، راجہ افتخارخان، مرزا توقیرجرال، راجہ توصیف خان، راجہ امتیازاحمد خان، کونسلر راجہ وحید اکبرخان، چوہدری طارق خان، فرحان اسلم، شہزاد چوہدری، سردار فاروق خان، راجہ ارشد خان پی ایس او وزیراعظم ،انوارملک، جمال چوہدری، چوہدری تاج خان اور سید شاہد حسین و دیگر افراد موجود تھے۔

اس دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم راجہ فاروق حیدرخان نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں، ہلاکتوں ،غیرقانونی گرفتاریوں اور خواتین کی بے حرمتی کے واقعات کی شدید مذمت کی ہے۔

انھوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے کی حالیہ رپورٹ میں واضح طور پر مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا ذکر کیا گیاہے۔

انھوں نے مزید کہاکہ بھارت بھیانک حربے استعمال کرکے کشمیریوں کی تحریک دبانا چاہتاہے لیکن وہ کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبا نہیں سکتاہے۔ انھوں نے مطالبہ کیاکہ مسئلہ کشمیر کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں حل کیا جائے۔

راجہ فاروق حیدر خان نے اپنی حکومت کی کارکردگی کے بارے میں بتاتے ہوئے کہاکہ جب دوسال قبل آزادکشمیر میں مسلم لیگ(ن) کی حکومت قائم ہوئی تو حکومت کو جن بڑے چیلنجز کا سامنا تھا، ان میں 22 ارب روپے کا بجٹ خسارہ، ریاست کے انتظامی اداروں کی ناگفتہ بہ صورتحال، ریاست کا تباہ حال انفراسٹرکچر نمایاں تھے، جن سے نبردآزما ہونا آسان کام نہ تھالیکن ان کی حکومت نے ان چیلنجز کا مقابلہ کیا۔

راجہ فاروق حیدر خان نے کہاکہ ہماری حکومت نہ صرف بجٹ خسارے کو کم کیا بلکہ ریاست کی تعمیر و ترقی، میرٹ، گڈگورنس اور بااختیار خود کفیل آزادکشمیر کے لئے جدوجہد کی۔

اس موقع پر سید حسین شہید سرور نے کہاکہ مقبوضہ کشمیرکی گھمبیر صورتحال تمام کشمیریوں اور ان کے ہمدردوں کے لیے تشویش کا باعث ہے۔ عالمی برادری کو کشمیریوں پر مظالم کو روکوانے اور مسئلہ کشمیرکے پرامن حل میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

تقریب کے دوران بیگم کلثوم نواز کی صحت کے لئے علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی صاحب نے کروائی۔

SHARE

LEAVE A REPLY