عراقی دارالحکومت بغداد کے مشرقی علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے عراقی انٹیلی جنس کے سینیئر افسر کو ان کے گھر کے سامنے قتل کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹیلی جنس افسر کرنل نبراس فرمان شعبان کو ایسے وقت قتل کیا گیا جب خفیہ ادارے نے شہریوں کے خلاف متعدد تخریبی منصوبوں کو ناکام بنایا۔

فوری طور پر عراقی حکام کی جانب سے واقعے پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY