دولت مشترکہ کے سربراہان حکومت کا باضابطہ اجلاس لندن میں شروع ہوگیا ہے۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سربراہ اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کررہے ہیں۔

بکنگھم پیلس پہنچنے پر ملکہ اور شاہی خاندان کے افراد نے سربراہان حکومت کا خیرمقدم کیا۔

شہزادہ چارلس نے اجلاس کا افتتاح کیا جس کا موضوع ہے ‘‘مشترکہ مستقبل کی جانب ’’

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے برطانوی وزیراعظم تھریسامئے نے کہاکہ رکن ملک مل کر موسمیاتی تبدیلی سمیت 21 ویں صدی کے نمایاں چیلنجوں کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔

انہوں نے صحت اور تعلیم کو بہتر بنانے اور روز گار کے مواقع پیدا کرنے کےلئے دولت مشترکہ کے ملکوں کے درمیان قریبی تعاون پر زوردیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY