پی بی سی پنشنرزکواس ماہ سے کیموٹیشن کی ادائیگی شروع کی جائیگی۔ سعید احمد شیخ۔
(ملک اسلم اعوان، نمائندہ عالمی اخبار، اسلام اباد، پاکستان)
ریڈیو پاکستان پنشنرز ویلفئیر ایسوسی ایشن(رجسٹرڈ) کے زیر اہتمام صدر دفتر زیڈ اے بخاری آڈیٹوریم میں ایک پر وقار تقریب میں سعید احمد شیخ، ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان نے پنشنرز سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ اس ماہ سے کیموٹیشن کی ادائیگی شروع کر دی جائے گی۔ یاد رہے پی بی سی پنشنرز کو کیموٹیشن کی ادائیگی گزشتہ پانچ سالوں سے التوا کا شکار تھی
اس باوقار تقریب کی میزبانی کے فرائض ملک نعیم نے سر انجام۔ رپوا کے روح رواں نوید احمد چوھان نے تنظیم کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔ انھوں نے اس بات اعادہ کیا کہ یہ ایک غیر سیاسی تنظیم ہے اس کا مقصد صرف اور صرف پی بی سی پنشنرز کی ویلفئیر ہے۔ انھوں نے پنشنرز کے مطالبات کی منظورہ پر ڈائریکٹر جنرل صاحب شکریہ ادا کیا اور ہر قسم کے تعاون کی یقین دھانی کروائی۔ جناب سعید احمد شیخ نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ انتظامیہ مختلف ذرائع سے فنڈز کا اہتمام کر رھی ہےاس طرح فنڈز کی دستیابی پر میڈیکل الاوئنس اور میڈیکل بلز کی بھی ادائیگی شروع کر دی جائیگی۔ ڈائریکڑ جنرل نے حاضرین کے سوالوں کے جوابات بھی بڑے مدلل انداز میں دئیے اور ان کے مسائل کے جلد ازالے کی بھی یقین دھانی کروائی۔ ڈائریکٹر جنرل جناب سعید احمد شیخ نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ پی بی سی اور ہیلتھ سروسز اکیڈیمی کے مابین ایک ایم او یو پر دستخط ہو چکے ہیں جس کے نتیجے میں ہیلتھ سروسز اکیڈیمی پی بی سی کے ملازمین اور پنشنرز کو ہر ماہ پچاس لاکھ روپے کا ہیلتھ کور دے گا۔
تقریب کے اختتام پر نوید چوھان اور دیگر شرکا نے جناب سعید احمد شیخ کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا جنھوں نے پنشنرز کے دیرینہ مطالبات فوری اور احسن طریقے حل کرنے کی یقین دھانی کروا کر سفید ریش پنشنرز کی ان گنت دعائیں وصول کیں۔پروگرام کے اختتام پر پر تکلف ظہرانہ کا اہتمام












