ايرانی صدر حسن روحانی نے امريکا کی جانب سے بحال کردہ پابنديوں کو ’اقتصادی دہشت گردی‘ کے مساوی قرار ديا ہے۔ انہوں نے دارالحکومت تہران ميں افغانستان، چين، پاکستان اور ترکی کے صحافيوں سے ہفتے کے روز بات چيت کرتے ہوئے کہا کہ امريکا کی ’غير قانونی اور نا انصافی پر مبنی‘ پابنديوں نے باعزت ايرانی قوم کو ’دہشت گردی کی مانند‘ متاثر کيا ہے۔
ان کے بقول دہشت گردی کا مقصد يہی ہوتا ہے کہ افراتفری پھيلے اور ديگر ممالک متاثرہ ملک ميں سرمايہ کاری سے خوف کھائيں۔ روحانی کی کوشش ہے کہ امريکی پابنديوں کے خلاف علاقائی سطح پر حمايت حاصل کی جائے۔












