پاکستان،برطانیہ اور یورپ کے کئی علاقوں سمیت دنیا کے کئی ممالک میں دو عیدیں

0
243

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت مختلف خلیجی ریاستوں میں اسلامی مہینے شوال کا چاند نظر آگیا ۔ عیدالفطر اتوار 25 جون کو ہے۔

دیگر عرب ممالک اور خلیجی ریاستوں کے اعلان کے مطابق قطر، کویت، اردن اور فلسطین میں بھی شوال کا چاند نظر آ گیا ہے۔

تاہم سلطنت عمان میں چاند نظر نہیں آیا اس لئے وہاں اتوار کے بجائے پیر کو عید ہو گی جبکہ بحرین اور مصر میں بھی عید کا چاند نظر آ گیا اور وہاں اتوار کو عید منائی جائے گی۔

پاکستان میں عیدالفطر کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اتوار کو ہو گا ۔ ماہرین موسمیات امکان ظاہر کررہے ہیں کہ اتوار کو پاکستان بھر میں مطلع صاف ہو گا اس لئے چاند نظر آ جائے گا جس کے مطابق پیر کو عیدالفطر منائی جائے گی۔

بھارت میں بھی اتوار کو ہی 29 واں روزہ ہے اور وہاں بھی شوال کا چاند نظر آنے یا آنے کا فیصلہ اتوار کو ہو گا۔

پاکستان میں ماضی کی طرح اس سال بھی دو عیدیں منانے کے امکانات واضح ہوگئے ہیں۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی ، ضلعی اور علاقائی اجلاس اتوار کی شام ہو گا تاہم مقامی الیکٹرونک میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا ہ کے شہر پشاور کی مسجد قاسم علی خان کے مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی ملک میں عدم موجودگی کے باعث مولانا عبدالطیف شاکر نے ہفتے کی شام نہ صرف چاند دیکھنے کے لئے اجلاس طلب کیا بلکہ اس میں یہ اعلان بھی کردیا کہ انہیں چاند نظر آنے کی 46 شہادتیں موصول ہو گئی ہیں جن کے مطابق عیدالفطر اتوار کو منائی جائےگی۔

پاکستان میں ہفتے کو 28 واں روزہ تھا تاہم مفتی پوپلزئی اور ان کے پیروں کاروں نے رمضان کا پہلا روزہ بھی ملک بھر سے ایک روز پہلے یعنی27 مئی کو رکھا تھا جس کے مطابق ہفتے کو وہاں 29 واں روزہ شمار ہوا۔

مولانا شاکر کا کہنا ہے کہخبیر پختون خوا میں 29 واں روزہ تھا اس لئے رویت ہلال کے لئے اجلاس طلب کیا گیا اور 46 شہادتیں ملنے کے بعد اتوار کو عید منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ادھر علماء کی اکثریت ،ماہرین فلکیات اور محکمہ موسمیات اس بات پر متفق ہیں کہ شوال کا چاند اتوار 29 رمضان بمطابق 25 جو ن کو نظر آنے کے واضح امکانات ہیں جس کی رو سے عیدالفطر پیر کو منائی جائے گی۔

برطانیہ اور یورپ کے کئی شہروں میں بھی دو عیدیں ہیں ایک اتوار کو اور دوسری پیر کو

برطانیہ میں اہل سنت کی بڑی تعداد اتوار کو عید منا رہی ہے جبکہ اہل تشیح پیر کے رواز عید الفطر منا رہے ہیں

SHARE

LEAVE A REPLY