پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت بڑھادی گئی نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا

0
998

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری ہوگیا۔

حکومت نے پیٹرولیم کمپنیوں کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں کمی کی سفارش کے باوجود تمام مصنوعات کی قیمتوں اضافہ کردیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 2.07 روپے اضافے سے 235.98 روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 2.99 روپے بڑھ کر 247.43 روپے کا ہوگیا۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ مٹی کا تیل 10.92 پیسے مہنگا ہوکر 210.32 اور لائٹ ڈیزل 9.79 روپے اضافے سے 201.54 روپے تک پہنچ گیا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاع فوری طور پر (یکم ستمبر) سے ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز آئل کمپنیز نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی سفارشات اوگرا کو بھیجی تھیں، جس میں پیٹرول 2.98 روپے فی لیٹر سستا کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔

آئل کمپنیز نے اپنی سفارش میں ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 88 پیسے، مٹی کا تیل 16 روپے 65 پیسے اور لائٹ ڈیزل 12 روپے 93 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی تھی۔

SHARE

LEAVE A REPLY