ایران میں سن 1979 کے انقلاب کی تقریبات جاری ہیں

0
1374

آج ایران کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں سن 1979 کے انقلاب کی تقریبات کے سلسلے میں عوامی ریلیوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ دارالحکومت تہران میں ایک بڑی ریلی کے شرکاء نے روایتی انداز میں امریکا اور اسرائیل مخالف نعرے بھی لگائے۔

ایرانی انقلاب کی تقریبات ایسے وقت میں منائی جا رہی ہیں جب ایران اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ایرانی بیلسٹک میزائل کے تجربات کے تناظر میں سخت بیان بازی جاری ہے۔

آج تہران میں ایک ریلی کے شرکاء سے ایرانی صدر حسن روحانی بھی خطاب کریں گے۔ ایران میں گیارہ فروری سن 1979 کو آیت اللہ روح اللہ خمینی نے عوامی طاقت سے امریکی حمایت یافتہ شاہ رضا پہلوی کی بادشاہت کا خاتمہ کیا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY