مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف اور صدر مسلم لیگ ن میاں محمد شہباز شریف نے پارٹی میں نئے تنظیمی ڈھانچے کی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی کو سینئر نائب صدر بنائے جانے کا امکان ہے جبکہ احسن اقبال کو پارٹی کا جنرل سیکرٹری مقرر کیا جا سکتا ہے۔ دوسری طرف رانا ثناء اللہ کو پنجاب کا پارٹی صدر مقرر کیے جانے کا امکان ہے جبکہ صوبے کے جنرل سیکرٹری کے لیے اویس لغاری کا نام سامنے آیا ہے۔
دنیا نیوز کے مطابق پارٹی کے اہم عہدوں کا آج رات اعلان کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پارٹی کے صوبائی صدور اور صوبائی جنرل سیکرٹریز کا بھی اعلان ہوگا













