پنجاب میں سرکاری اسپتالو ں کے آئی سی یو 95 فیصد بھر گئے

0
548

پنجاب کے سیکرٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ نبیل اعوان کا کہنا ہے کہ سرکاری اسپتالوں کے آئی سی یو 95 فیصد بھر گئےہیں۔

جیونیوز سے ٹیلی فونک گفتگو کرتےہوئے نبیل اعوان نے کہا کہ میو اور سروسز اسپتال کو 30 نئے وینٹی لیٹرزفراہم کررہے ہیں، کورونا کی تیسری لہر میں زیادہ ترمریض آئی سی یو میں آرہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس صورتحال میں لاہورکے تمام اسپتالوں کےایم ایس آفس 24 گھنٹے کھلے رہیں گے جبکہ محکمہ صحت کے دفاتر ساتوں روز کام کریں گے۔

خیال رہے کہ ملک میں آج کورونا سے مزید 63 افراد انتقال کرگئے اور 4300 سے زائد کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں جو 8 ماہ بعد ایک روز میں رپورٹ ہونے والے سب سے زیادہ کیسز ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY