پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم کو ٹیم میں شامل کرنے کے لئے ہی ٹیم کیمپ میں طلب کیا گیا تھا۔لیکن ہماری مجبوری تھی کہ پندرہ کھلاڑی ہی ٹیم میں جگہ بناسکتے تھے۔بلا شبہ فواد میں صلاحیت موجود ہے۔لیکن ہمیں کیمپ سے 16 ہی کھلاڑیوں کو انگلینڈ لے جانا تھا۔لیکن مستقبل میں فواد عالم کو پاکستان ٹیم میں شامل کئے جانے پر غور کیا جائے گا۔25 کھلاڑیوں میں سے ٹیم بنانا تھی، میرا بس چلتا تو ہم 25 کے 25 کرکٹرز کو ساتھ لے جاتے لیکن ہمیں 16 لڑکے منتخب کرنے پڑتے ہیں۔وہ ہفتے کو لاہور میں قومی کیمپ کے دوران میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔ ٹیم کی سلیکشن سب کی رائے اور مشاورت سے ہوئی، سرفراز احمد نے انگلینڈ کے دورے کی کامیابی کی امید ظاہر کرتے ہوئے مزید کہا کہ ʼٹیم میں نئے لڑکے ہیں اور سب اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کریں گےٹیم انتظامیہ کی ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ اچھی ٹیم بنائیں، انگلینڈ کیلیےٹیم کا انتخاب سب نے مشاورت سے کیاتھا۔ سب نے مل ٹور کی ضرورت کے مطابق
بہترین کمبی نیشن بنایا، ہمیشہ ایسا ہی ہوتا ہے کہ کچھ منتخب ہوجاتے ہیں اور دیگر نہیں ہوتے،ایسا نہیں کہ جو اب منتخب نہیں ہوا،آئندہ بھی نہیں ہوگا،نوجوان کھلاڑیوں کو تسلسل کیساتھ مواقع دے رہے ہیں۔ سرفراز احمد نے کہا کہ شاداب کے پاس لیگ اسپن اور گگلی ہے،اس لئے منتخب کیا،وہاں سردی بہت ہے یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ اسپنر کھلاتے بھی ہیں یا نہیں،حارث سہیل اور اسد شفیق بھی بطور اسپنر ٹیم کے کام آسکتے ہیں۔انگلینڈ میں قبل ازوقت جانے اور ٹور میچ کھیل کر کنڈیشنز سے بہتر انداز میں ہم آہنگ ہوسکتے ہیں، ناتجربہ کار ٹیم ہے مگر اس کو اعتماد دینے کی کوشش کررہے ہیں۔یاسر شاہ کی سیریز میں کمی شدت سے محسوس کی جائے گی۔مشکل کنڈیشن کے باوجود مجھے اپنے کھلاڑیوں سے اچھی کارکردگی توقع ہے۔دو پریکٹس میچوں سے ہمیں ایڈجسٹ ہونے اور کمبی نیشن بنانے میں مدد ملے گی۔












