شورش زدہ افریقی ملک صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں کیے گئے خودکش ٹرک حملے میں کم از کم 50 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ اس حملے میں دیگر 80 افراد زخمی بتائے گئے ہیں۔ کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

اس حملے میں کئی بسیں اور ایک سو سے زائد کاریں بھی تباہ ہوئی ہیں۔ صومالی وزیر اطلاعات عبدالرحمٰن یاریسو نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس کی ذمہ داری الشباب نامی عسکری گروپ پر عائد کی ہے۔ تاہم ابھی تک کسی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

بارود سے بھرے ہوئے ٹرک سے کیا گیا خود کش حملہ اتنا شدید تھا کہ دور دور تک عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY