پینٹاگون کا صومالیہ میں عسکری کارروائیاں شروع کرنے پر غور

0
209

امریکی فوج کے صدر دفتر میں اس بات پر غور کیا جا رہا ہے کہ افریقی ملک صومالیہ میں القاعدہ سے وابستگی رکھنے والے عسکریت پسندوں کی سرکوبی کے لیے فوجی صلاحیت میں اضافہ کیا جائے۔

یہ بات امریکی حکام نے شناخت مخفی رکھنے کی شرط پر خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتائی۔ صومالیہ میں عسکریت پسند گروپ الشباب انتہائی زیادہ فعال ہے۔ حکام کے مطابق عسکری مشن شروع کرنے کی تجاویز امریکی صدر کی منظوری کے لیے وائٹ ہاؤس روانہ کر دی گئی ہیں۔

صدر ٹرمپ کی منظوری کے بعد پینٹاگون صومالیہ کے لیے اپنے فوجی مشن کی حکمت عملی مرتب کرے گا۔ اس میں صومالی نیشنل آرمی کی معاونت میں اضافہ اور اُس کی عسکری استعداد بڑھانے کو ترجیح دی جائے گی۔

SHARE

LEAVE A REPLY