چاقو کے حملے میں زخمی ہونے والے پولش شہر ڈانسک کے میئر پاول آدامووچ آج انتقال کر گئے ہیں۔ ملکی دفتر استغاثہ نے اعلان کیا ہے کہ مبینہ حملہ آور کے خلاف قتل کے مقدمے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

ترپن سالہ آدامووچ اتوار کی شب خنجر کے حملے میں زخمی ہو گئے تھے۔ پولیس کے مطابق ستائیس سالہ زیر حراست حملہ آور کا تعلق بھی ڈانسک سے ہی ہے۔ پاول اتوار کی شب ایک خیراتی تقریب کے دوران کیے گئے حملے میں زخمی ہو گئے تھے۔

SHARE

LEAVE A REPLY