امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو ری پبلکن پارٹی کے نیشنل کنونشن کے دوران پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار کی نامزدگی کو قبول کر لیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے تقریر کے دوران خود پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے بارے میں احساسات بیان کیے۔
ری پبلکن کنونشن سے خطاب میں ٹرمپ نے کہا کہ گزشتہ ہفتے ان پر قاتلانہ حملہ ہوا جس میں ان کی زندگی ختم ہو سکتی تھی۔ حملے کے بعد “ہر طرف خون بہہ رہا تھا، پھر بھی، ایک خاص طریقے سے میں بہت محفوظ محسوس کر رہا تھا کیوں کہ میرے ساتھ خدا تھا۔”
انہوں نے کہا کہ “ہمارے معاشرے میں انتشار اور تقسیم کو ٹھیک کیا جانا چاہیے۔ ہم اسے جلدی ٹھیک کر دیں گے۔ امریکی ہونے کی حیثیت سے ہم ایک ہی قسمت اور ایک مشترکہ تقدیر سے جڑے ہوئے ہیں۔”
خبر رساں ادارے ‘ایسوسی ایٹڈ پریس’ کے مطابق سابق صدر ٹرمپ جارحانہ بیان بازی کے لیے مشہور ہیں لیکن جمعرات کو خطاب کے دوران انہوں نے ایک نرم اور گہرا ذاتی پیغام پیش کیا۔
خطاب میں ٹرمپ نے لوگوں میں مقبول اپنا سیاسی ایجنڈا بیان کیا اور خاص طور پر امیگریشن کے مسئلے پر بات کی۔
قاتلانہ حملے کے بارے میں انہوں نے لوگوں کو بتایا،”اگر میں نے اس آخری لمحے میں اپنا سر نہ موڑا ہوتا تو قاتل کی گولی بالکل اپنے نشان پر لگتی، اور میں آج رات یہاں نہیں ہوتا، ہم اکٹھے نہ ہوتے۔”
ٹرمپ نے ریاست پینسلوینیا میں ریلی کے دوران ان پر ہونے والے حملے میں ہلاک ہونے والے ریٹائرڈ فائر چیف کوری کمپریٹور کے لیے ایک لمحے کی خاموشی بھی اختیار کی۔
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ دوبارہ اقتدار میں آنے پر روس اور یوکرین جنگ کو ختم کرنے میں کردار ادا کروں گا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نےقاتلانہ حملے کے بعد ری پبلکن کنونشن سےخطاب کرتےہوئے کہا ہےکہ تمام امریکیوں کے لیےصدارتی انتخابات لڑرہاہوں،میری جیت نصف امریکاکےلیےنہیں ہوگی،امریکی معاشرے سےتقسیم کوختم کرنا ہوگا،اپنےملک کےلوگوں کیلئےجمہوریت کوبچارہاہوں،ہم سب مل کرترقی اورآزادی کےنئےدورکاآغازکرینگے۔
سابق صدر نےمزیدکہااگرمیں آخری وقت پر سرنا ہلاتا تو حملہ آورہدف میں کامیاب ہو جاتا،سیکیورٹی عملےنےحصارمیں لیاتوہوامیں مکابلندکیااورفائٹ فائٹ بولا،جس سے وہاں موجود لوگوں کوادراک ہوگیاکہ میں ٹھیک ہوں۔













