اسسٹنٹ کمشنر نیو سعیدآباد عمار رضوی کا کورونا ٹیسٹ مثبت

0
809

کورونا وائرس کا شکار گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات کرنےوالے 26 افسران میں سے ایک افسر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر مٹیاری کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر نیو سعیدآباد عمار رضوی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

ڈی ایچ او کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر نیو سعیدآباد نے 2 روز قبل ریسرچ لیبارٹری جامشورو سے ٹیسٹ کرایا تھا۔

دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر عمار رضوی نے بتایا کہ طبیعت چند روز سے خراب ہے بخار، کھانسی، نزلہ اور سر میں درد ہے ۔

SHARE

LEAVE A REPLY