سپریم کورٹ میں چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 3رکنی بینچ آج میمو گیٹ اسکینڈل کیس کی سماعت کرے گا، حسین حقانی میمو گیٹ کے مرکزی ملزم ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں میمو گیٹ اسکینڈل کیس کی سماعت آج ہوگی ، چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا، جسٹس گلزار احمد اور جسٹس اعجاز الاحسن بینچ میں شامل ہیں۔

یاد رہے 9 فروری کو سپریم کورٹ نے میمو گیٹ کیس کی سماعت کے لیے نیا بینچ تشکیل دیا تھا اور اٹارنی جنرل، ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل اور نیب کے پراسیکیوٹر جنرل کو نوٹس جاری کئے گئے تھے۔

واضح رہے فروری 2018 میں سپریم کورٹ نے میمو گیٹ اسکینڈل کیس میں ملوث امریکا میں مقیم سابق پاکستانی سفیر حسین حقانی کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے جبکہ حسین حقانی کے خلاف بغاوت کا مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں :

SHARE

LEAVE A REPLY