کویت میں 21 مارچ کو انٹر نیشنل ویمن گروپ کی طرف سےشہید پارک میں ایک بہت خوبصورت پروگرام کا انعقاد کیا گیا اس میں دیگر ممالک کے ساتھ اسلامی جمہوریہ پاکستان نے بھی بھرپور انداز میں شرکت کی اس تقریب میں پاکستان ویمنز فورم کی ٹیم بھی شامل تھی پاکستانی سفارت خانے نے قدم قدم پر راہ نمائی و معاونت کی پاکستانی اسٹال پر علاقائی ملبوسات اور
ھینڈی کرافٹ سب کی توجہ کا مرکز بنے رھے
معزز مہمانوں کی تواضح اور خیر مقدم گرم گرم کباب نمک پارے سموسے اور دیگر اشیا کے ساتھ مزیدار اور ٹھنڈے مشروبات سے کی گی خوبصورت پاکستانی اسٹال کے باھر کویت میں مقیم دو خوبصورت فنکار بانسری اور ستار بجا کر سب سے داد وصول کر رہے تھے

سفیر پاکستان جناب غلام دستگیر صاحب اور انکی اھلیہ بھی کافی دیر تک اسٹال پر موجود رھے اور پاکستان ویمنز فورم کی حوصلہ افزائ کرتے رھے

شہید پارک کے اس خوبصورت حصے کو خاص بور پر سجایا اور بنایا گیا تھا پاکستانی اسکول کے بچوں کی اسٹیج پر فارمنس نے اس شاندار تقریب میں چار چاند لگا دیے اس توریب میں پاکستان کے علاوہ بہت سارے اور ممالک نے بھی شرکت کی تھی
مگر پاکستان کا اسٹال اپنی خوبصورتی اور سجاوٹ کی وجہ سے سب کی توجہ کا مرکز رھا
شاہین شرف علی کویت













