پیالہ جو تقریباً 5 کروڑ پاکستانی روپے میں نیلام ہوا

0
1254

برطانیہ کے شہر ڈورسیٹ سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے کو یہ پیالہ اپنے خاندان سے وراثت میں ملا تھا اور کبھی ان کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ یہ کوئی قیمتی چیز ہو سکتی ہے ۔

ایک دن ایک مہمان کے کہنے پر وہ اسے تاریخی نوادرات کے ایک ماہر کے پاس لے گئے جو اسے دیکھ کر دیکھتا ہی رہ گیا۔ اس ماہر نے بتایا یہ تقریباً 6 صدی قدیم چینی منگ سلطنت کے شہنشاہ ہانگ ووکے دور کا انتہائی نادر پیالہ ہے ۔ نوادرات کے ماہر کے مشورے پر برطانوی جوڑے نے اسے نیلامی کیلئے پیش کیا اور چین سے تعلق رکھنے والے قدیم نوادرات و آرٹ کے دلدادہ ایک بزنس مین نے اسے تقریباً 5 کروڑ پاکستانی روپے میں خرید لیا ، خریدار اس نادر پیالے کو واپس چین لیجانے کا خواہشمند ہے تا کہ اسے تاریخی نوادرات کا حصہ بنایا جا سکے ۔

SHARE

LEAVE A REPLY