وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے آج دوپہر بارہ بجے بنی گالہ روانگی کا اعلان کیا تھا جس پر عمل شروع ہو رہا ہے۔ انھوں نے کہا تھا کہ بڑا قافلے لے کر اسلام آباد جائیں گے، کوئی روک کر تو دکھائے۔

خیبرپختون خوا کے وزیراعلی نے بھرپورتیاری کرلی۔ انھوں نے کہاہےکہ کپتان کی پکارپرتیار ہیں،بنی گالہ جائیں گے اورعمران کا ساتھ نبھائیں گے۔پرویز خٹک صاف کہہ دیاکہ کوئی روک سکے تو روک لے۔

پرویزخٹک نے کہاکہ کبھی لسانی بحث نہیں چھیڑی۔وزیرداخلہ یا تو سنتے کم ہیں یا پھر سمجھتے نہیں۔پرویز خٹک نے اشارہ دیا کہ دوپہر بارہ بجے ایک بڑا قافلہ بنی گالہ کا رخ کرے گا۔پرویزخٹک نے وزیراعظم کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اورکہاکہ متنازعہ خبر نے دماغ گھمادیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY