ملائیشیائی پولیس بتایا ہے کہ شمالی کوریائی لیڈر کم جونگ اُن کے سوتیلے بھائی کو اعصاب معطّل کر دینے والے ایک کیمیکل وی ایکس سے ہلاک کیا گیا تھا۔

ملائیشیائی پولیس کے سربراہ خالد ابوبکر نے آج جمعہ چوبیس فروری کو قتل کی ان تفصیلات سے آگاہ کیا۔ تیرہ فروری کے روز کوالالم پور کے ہوائی اڈے پر دو خواتین نے یہ خطرناک زہریلا کیمیکل مادہ کم جونگ نام کے چہرے پر مل دیا تھا۔

کیمیائی مادے وی ایکس کو کیمیکل ہتھیاروں میں شمار کیا جاتا ہے۔ اس قتل میں ملوث ہونے کے شبے میں ایک ویت نامی اور ایک انڈونیشی خاتون سمیت ایک مرد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ پولیس شمالی کوریائی سفارت خانے کے ایک اہلکار کو بھی شاملِ تفتیش کرنا چاہتی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY