سمندری طوفان ماریا ڈومینیکا سے ٹکرا گیا، دو سو ساٹھ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہواؤں نے تباہی مچا دی۔ وزیر اعظم روسیزویلٹ کا گھر بھی سیلابی پانی میں ڈوب گیا ، ائیر پورٹ اور بندرگاہیں بند کرنا پڑ گئیں۔

سمندری طوفان ماریا کیریبین جزیرے دومینیکا سے ٹکرا گیا، دو سو ساٹھ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہواؤں نے ہر چیز تہس نہس کر دی۔ وزیر اعظم روسیز ویلٹ سکریٹ نے سماجی میڈیا پر بتایا کہ ان کے گھر کی چھت اڑ چکی ہے، گھر سیلابی پانی میں گھرا ہے بعد میں انہیں ریسکیو کیا گیا، ہوائی اڈے اور بندرگاہیں بند ہیں۔

حکام نے مختلف جزائر میں الرٹ جاری کر دیا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن بھی جاری ہے۔ اس سے پہلے امریکا کے انہی جزائر میں سمندری طوفان ارما نے تباہی مچائی تھی جس سے 37 افراد لقمہ اجل بنے تھے

SHARE

LEAVE A REPLY