سابق وزیراعظم نوازشریف کے داماد اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے لئے قومی احتساب بیورو نےوزارت داخلہ کو خط لکھ دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق احتساب بیورو نے ایون فیلڈ ریفرنس میں مجرم قرار دیئے جانے کے بعد شریف خاندان کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کیلئے خط لکھا ہے۔
ذرائع کے مطابق تحریر کئے گئے خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ مریم نواز،نوازشریف،کیپٹن ریٹائرڈ صفدرکے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں۔
احتساب بیورو کا کہناہے کہ کیپٹن(ر)صفدرکسی بھی وقت ملک سے فرارہوسکتے ہیں، کیپٹن (ر) صفدر کانام جلد ای سی ایل میں ڈالاجائے۔












