گوئٹے مالا کے صدر جمی مورالس نے اسرائیل میں اپنے سفارت خانے کو یروشلم منتقل کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
اس وسطی امریکی ملک نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھی امریکی فیصلے کی حمایت میں ووٹ دیا تھا۔
صدر ٹرمپ کی طرح گوئٹے مالا کے صدر نے بھی سفارت خانہ یروشلم منتقل کرنے کے لیے کوئی واضح ٹائم فریم نہیں دیا ہے۔ اسرائیل اور گوئٹے مالا کے مابین قریبی سفارتی تعلقات ہیں۔
اسرائیل اس وسطی امریکی ملک کو ہتھیار فراہم کرنے والا سب سے بڑا ملک بھی ہے۔











