سندھ حکومت اے ڈی خواجہ کو آئی جی کے عہدے سے ہٹانے کیلئے سپریم کورٹ پہنچ گئی، سندھ ہائی کورٹ کا 7 ستمبر کا خواجہ کی تبدیلی روکنے کا حکم کالعدم قرار دینے کی درخواست کر دی۔
سندھ کے چیف سیکرٹری اور سیکرٹری داخلہ کی جانب سے دائرکردہ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سندھ ہائیکورٹ کا اے ڈی خواجہ کو آئی جی سندھ برقرار رکھنے کا فیصلہ صوبائی اسمبلی کی کارکردگی کو متاثر کرے گا، صوبائی حکومت کو اپنے بنائے ہوئے قواعد میں تبدیلی سے روکا نہیں جا سکتا۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ آئی جی سندھ کی تین سالہ مدت کو آئینی تحفظ حاصل نہیں، یہ پالیسی کا معاملہ ہے، انیتا تراب کیس میں قرار دیا گیا ہے کہ عدلیہ پالیسی اور قانون سازی میں مداخلت نہیں کر سکتی۔













