مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کا ایک ہی بیانیہ ہے اور نواز شریف نےجوانٹرویودیا وہ ان کی اپنی رائے ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کا جو سلوگن ہے وہ ’ووٹ کو عزت دو‘ہی ہو گاجو نواز شریف صاحب کا دیاہواہے، ہرچیزکاایک سیاسی پس منظر ہوتا ہے اور خلائی مخلوق کی بات کو بھی اسی طرح دیکھناچاہئے۔

لاہور میں افطار ڈنرسےغیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اس وقت جو مسائل ہیں اس کا حل صرف مضبوط جمہورئت میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ خواہش ہے کہ ملکی ادارےآئین وقانون کےمطابق کام کرتےرہیں، ہم سےبہت سی غلطیاں ہوئیں لیکن ہم نے بہت سی کامیابیاں بھی سمیٹیں جن میں پاکستان چین کوریڈورایک بہت بڑی کامیابی رہی ۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ جمہوریت کا تسلسل چلتا رہے گا،2018کا انتخاب ہونا یقینا ایک خوش آئند بات ہو گی جبکہ انشاء اللہ جمہوریت اس ملک میں اپنے 10 سال مکمل کرے گی اور ہم سب مل کرجمہوریت کے نئے دور کا آغاز کریں گے۔

مریم اورنگزیب نے بتایا کہ ان 10 سالوں میں جمہوریت کو جو تقویت ملی اس میں میڈیا کا بڑا اہم کرداررہاتاہم منگل کے روز تمام سیاسی جماعتیں مل کر نگراں وزیراعظم کا نام سامنےرکھیں گی۔

SHARE

LEAVE A REPLY