کرکٹ زمبابوے نے3 ملکی ٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ اور پاکستان کے خلاف 5ایک روزہ میچوں کی سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا ۔
شیڈول کے مطابق 3ملکی ٹی 20سیریز پہلے مرحلے میں یکم سے آٹھ جولائی تک کھیلی جائے گی جس میں میزبان زمبابوے، آسٹریلیا اور پاکستان کی ٹیمیں شرکت کریں گی ۔
شیڈول کے مطابق ٹی 20 سیریز میںپاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ یکم جولائی کو زمبابوے ، 2 جولائی کو آسٹریلیا ، 4 جولائی کوپھر زمبابوے جبکہ 5 جولائی کو آسٹریلیا کے خلاف میچ کھیلے گی ۔
ٹی 20 ٹورنامنٹ کے بعد 5 ایک روزہ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی جس میں پاکستان اور زمبابوے کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی جبکہ ون ڈے میچز 13 ، 16 ، 18 ، 20 اور 22 جولائی کو کھیلے جائیں گے












