جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے شامی تنازعے کو اقوام متحدہ کے تجویز کردہ طریقہٴ کار کے تحت حل کرنے پر زور دیا ہے۔
جرمن چانسلر کے ترجمان اسٹیفان زائبیرٹ نے مزید کہا کہ چانسلر نے امریکی صدر پر واضح کیا کہ زہریلی گیس کے استعمال کے ردعمل میں داغے گئے امریکی میزائلوں کے بعد اب آگے بڑھنے کی ضرورت ہے تا کہ اِس تنازعے کو سیاسی انداز میں حل کیا جا سکے۔
میرکل اور ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو پیر دس اپریل کو ہوئی تھی۔












